رمضان بازاروں میں صفائی کیلئے سینٹری ورکرز تعینات، ملتان ویسٹ مینجمنٹ انتظامیہ کومراسلہ ارسال
ملتان (خبرنگار) ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے ملتان میں 7رمضان بازاروں کی صفائی کیلئے 100کے قریب سینٹری ورکرز تعینات (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )
کردیئے ہیں بتایا گیا ہے کہ ملتان میں 7رمضان بازار لگائے جارہے ہیں جس کی صفائی کیلئے صبح اور شام کے اوقات میں صفائی کے انتظامات کئے جارہے ہیں اور شام کی شفٹ میں 5جبکہ صبح کی شفٹ میں 10کے قریب سینٹری ورکرز تعینات کئے جائیں گے۔ اس ضمن میں ویسٹ مینجمنٹ انتظامیہ نے تمام زون کو سینٹری ورکرز کی تعیناتی کیلئے مراسلہ ارسال کردیا ہے۔