گرانفروشی بارے شکایات درج کرانے کیلئے ٹال فری نمبر جاری‘احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی پرفوری کارروائی کرنیکی ہدایات

گرانفروشی بارے شکایات درج کرانے کیلئے ٹال فری نمبر جاری‘احترام رمضان ...

  

وہاڑی( بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی228نامہ نگار228نامہ نگار)پنجاب حکومت کی طرف سے ماہ رمضان المبارک کے دوران گرانفروشی کے خلاف شکایات درج کرانے کے لیے ٹال (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

فری فون نمبر 080002345فراہم کیا گیا ہے رمضان بازاروں یا عام مارکیٹ میں گرانفروشی کی شکایت شہری اس نمبر پر درج کرا سکتے ہیں ڈی سی او رانا سلیم احمد نے ضلع کی تینوں تحصیلوں کے ٹی ایم اوز کو ہدایت کی ہے کہ وہ رمضان بازاروں میں یہ ٹال فری نمبر نمایاں مقام پر آویزاں کرائیں اسی طرح رمضان بازاروں میں رجسٹر شکایات بھی رکھے جائیں جن میں شہریوں کی طرف سے درج کرائی جانے والی شکایات پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے دریں اثناء ضلع وہاڑی میں27پرائس مجسٹریٹس گرانفروشی کے انسداد کے لیے کام کریں گے ڈی سی او رانا سلیم احمد نے پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ عادی گرانفروشوں کو جرمانہ کرنے کی بجائے جیل بھجوائیں اور بڑے دکانداروں کی طرف سے گرانفروشی پر بھاری جرمانے کریں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر غازی صلاح الدین کی طرف سے احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی پر فوری کارروائی کے لیے تمام ایس ایچ اوز کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ڈی پی او نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی طرف سے مقررکردہ مقامات ریلوے اسٹیشن ، بس اسٹینڈ،ہسپتال اور پرائمری سکول کی کینٹین کے علاوہ کسی بھی مقام پر کھانے پینے کی اجازت نہیں سر عام کھانے پینے والوں کوایس ایچ او استعاثہ دے کر سیدھا حوالات بھجوائیں انہوں نے کہا کہ ہوٹل اور افطاری کا سامان تیار کرنے والے دوپہر کے بعد اپنا کام شروع کریں تاہم افطاری سے قبل ہوٹلوں یا افطاری کے سامان کی تیاری کے مقام پر کھانے پینے کی سختی سے ممانعت ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -