اسلام کی ترویج میں اولیاء کی خدمات ناقابل فراموش ہیں،مقررین
ملتان (سٹی رپورٹر) سابق سپیکر قومی اسمبلی پاکستان سید فخر امام نے کہا ہے کہ ولی اللہ کا دوست ہوتا ہے اور ولی وہ ہوتا ہے جو اپنی انا اور ’’ میں ‘‘ کو ختم کر کے اچھائی کرتا اور بھلائی کی دعوت دیتا ہے محبت ، اخوت پیار اور رواداری کا درس عام دیتا ہے حق کہتا ہے اور حق کی راہ پر چلتا ہے دین اسلام کی ترویج و اشاعت میں (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )
اولیاو کرام کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے تنظیم کاروان شمس ملتان کے زیر اہتمام گلستان شمس میں عظیم روحانی بزرگ حضرت شاہ شمس سبزواری ؒ کے 765ویں سالانہ سہ روزہ عرس کی تقریبات کے سلسلہ میں منعقد ہ ’’ حضرت شاہ شمس سیمینار ‘‘ سے خطاب میں کیا ۔صدارت سجاد ہ نشین دربار حضرت شاہ شمس ؒ مخدوم سید طارق عباس شمسی نے کی، مفتی اعظم پاکستان مفتی غلام مصطفی رضوی ، سابق صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان میں اطہر حسن شاہ بخاری ، سابق صدر ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن حاقط اللہ دتہ کاشف بوسن ، وسیم ممتاز ، ممتاز سیاستدان سید عابد امام ، کوآرڈینیٹر متحدہ مسلم موومنٹ میاں عامر محمود نقشبندی، ندیم قریشی مہمانان اعزاز تھے ۔نظامت کے فرائض صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم نے سرانجام دئیے ۔ طارق عباس شمسی نے کہا کہ حضرت شاہ شمس ؒ کی کہ کرامات اور حسن اخلاق کو دیکھ کر غیر مسلم کلمہ پڑھ لیتے تھے اور دائرہ اسلام میں جوق در جوق داخل ہوتے گئے ۔ مفتی غلام مصطفی رضوی ، سید اطہر حسن شاہ بخاری ، سید عابد امام اور حفظ اللہ دتہ کاشف بوسن نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اولیا ئے کرام کے مزارات رشدوہدایت کا سرچشمہ ہیں جہاں سے لوگ فیض و برکات حاصل کرتے ہیں ملتان مدینتہ اولیاء ہے جہاں سے ولیوں نے روشنی پورے برصغیر میں پھیلائی اور اسلام کا پرچم بلند کیا ۔ عامر محمود نقشبندی ، وسیم ممتاز ، محمد ندیم قریشی اور نعیم اقبال نعیم نے کہا کہ حضرت شاہ شمس ؒ نے صدیوں پہلے جوکام شروع کیا وہ ان کے مزار سے آج بھی جاری ہے یہاں سے امن ، محبت ، اخوت اور رواداری کا پرچار ہورہا ہے لوگ دور دراز سے فیض پانے آتے ہیں ہر مسلک ہر مذہب کے لوگ مزار پر حاضری دیتے اور مرادیں پاتے ہیں ۔ سیمینار سے نوید احمد ہاشمی ، قمر ہاشمی ، ملک اعجاز حسین سومرو ، محمد افتخار مغل ، ندیم قریشی ، اعجاز حسین آرائیں ، پروفیسر طارق قادری جیلانی ، بشارت علی قرشی ، محمد سلیم درباری ، طارق عمر چوہدری ، سید محمد علی رضوی ، پروفیسر عنائت علی اسلم تھہیم ، محمد شریف قرشی ، شہباز خان ، سید ضیغم عباس شمسی نے بھی خطاب کیا جبکہ عقیدت مندان حضرت شاہ شمس ؒ و زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ آخر میں مہمانان گرامی نے حضرت شا ہ شمس ؒ کے مزار پر حاضر ی دی اور شاہ شمس ؒ کے سہ روزہ عرس کے آخری روز آج 3جون کو شام 5بجے تنظیم کاروان شمس کے زیر اہتمام سرپرست اعلیٰ مخدوم طارق عباس شمسی نے اختتامی دعا کروائیں گے۔