پنشنرز سرکاری ملازمین کابروقت تنخواہوں کی عدم ادائیگی پربنک منیجر ،عملے کے خلاف احتجاج

پنشنرز سرکاری ملازمین کابروقت تنخواہوں کی عدم ادائیگی پربنک منیجر ،عملے کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال (نما ئندہ پاکستان)پنشر ز اور سرکاری ملازمین کو بروقت تنخو ائیں نہ دینے اور نیشنل بینک کے منیجر اور عملے کے توہین آمیز رویے کے خلاف شدید احتجاج اعلیٰ حکام سے کاروائی کا مطالبہ تفصیل کے مطابق مختلف محکموں کے ریٹائرڈ اور حاضر سرکاری ملازمین نے بینک منیجر رانا ممتاز ڈپٹی منیجر الیاس اور دیگر (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )
متعلقہ عملہ کے توہین آمیز رویہ کے خلاف بینک کے باہر شدید احتجاج کیا شرکاء نے الزام نے الزام عائد کیا ہے کہ بینک منیجر رانا ممتاز ڈپٹی منیجر اور دیگر متعلقہ عملہ سرکاری ملازمین اور پنشرز کے ساتھ انتہائی توہین آمیز رویہ اختیار کرتے ہیں ۔اور انہیں کئی کئی روز چکر لگواتے ہیں اس ماہ بھی دوروز سے منیجر اور عملہ ملازمین پنشرز کو اس لیے تنخواہیں اور پنشن نہیں دے رہے ہیں کہ ان کے پاس عملے کی کمی ہے بینک منیجر یہ کہ کر بھی بری الزمہ ہوجاتا ہے کہ ابھی تنخواہیں متعلقہ اکاؤنٹس میں ٹرانسفر نہیں ہوسکیں احتجاجی ملازمین کا کہنا ہے کہ بینک میں ریٹائرڈ سرکاری پنشر ز اور مختلف سرکاری ملازمین کے بیٹھنے کیلئے کوئی مقبول انتظام نہ ہے جبکہ بینک کے بارہ سائے کے لیے جگہ کا انتظام نہ ہے احتجاجی ملازمین اور پنشرز نے کہا کہ وہ اپنی پوری زندگی ملک و قوم کیلئے وقت کرتے ہیں اُن کو اپنی سروسز کی رقم بھی بڑی حقیر انداز میں کئی کئی روز ذلیل و خوار ہونے کے بعد ادا کی جاتی ہے جبکہ بیرون ملک ریٹائرڈ پنشرز اور سرکاری ملازمین کو بڑا عزت اور احترام دیا جاتا ہے ۔گذشتہ ماہ بھی شدیدگرمی اور بینک کی جانب معقول انتظام نہ ہونے کے باعث بوڑ ھے پنشرز بے ہوش ہوگئے تھے ۔پنشرز اور مختلف سرکاری محکموں کے ملازمین نے وزیر اعظم پاکستان گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان چیف منیجر سٹیٹ بینک ملتان وزیر اعلی پنجاب اور اعلی ٰحکام سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
احتجاج