امیر آباد میں گٹر ابل پڑے،گورنر پنجاب کا گھر بھی گندے پانی کی زد میں
ملتان(نمائندہ خصوصی)واسا حکام کی نااہلی کیوجہ سے امیر آباد میں واقع گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کا گھر بھی گٹروں کے پانی کی زد میں آگیا۔بتایا جاتا ہے امیر آباد میں انٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ کے دفتر کے علاوہ اب دیگر جگہوں پر بھی گٹر ابل پڑے ہیں،امیر آباد میں گورنر پنجاب کے آبائی گھر کو (بقیہ نمبر48صفحہ12پر )
جانے والی گلی میں جمع ہونے والا گندہ پانی اہل علاقہ کے گھروں میں داخل ہورہا ہے ۔گٹروں کا پانی جمع ہونے کیوجہ صرف چند ماہ قبل تعمیر ہونے والا سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہورہی ہے۔گندے پانی کیوجہ سے ماحول میں تعفن پیدا ہورہا ہے جبکہ اہل علاقہ کی صحت پر بھی برے اثرات مرتب ہورہے ہیں۔
امیر آباد