کارکن پارٹی کا اثاثہ ، انہیں نظر انداز نہیں کیا جاسکتا،راجہ اشفاق سرور
خانیوال (بیورونیوز )کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں انہیں نظر انداز نہیں کیا (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )
جاسکتا۔راجہ اشفاق سروریوتھ ونگ ملک کی نظریاتی سرحدوں کی محافظ ہے۔میاں غلام حسین شاہدکارکن جماعت کا سرمایہ ہیں اور انہیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ان خیا لات کا اظہار سینئر صوبائی وزیرمحنت و افرای قوت راجہ اشفاق سرور نے مسلم لیگ یوتھ ونگ خانیوال کے ضلعی صدر میاں غلام شبیر ساقی کے ساتھ ملاقات میں کیا۔اس موقع پر یوتھ ونگ کے صوبائی صدر میاں غلام حسین شاہد نے کہا کہ یوتھ ونگ کے کارکنان جماعت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور کارکنان ملک کی نظریاتی سرحدوں کے مخافظ ہیں۔چیف منسٹر ھاوس میں ہونیوالی اس ملاقات میں یوتھ ونگ کے عہدیداران محمد زبیر پراچہ ضلعی جنرل سیکرٹری،ڈاکٹر رمضان جاوید نائب صدر ضلع،محمد یسین بھٹی سٹی صدر میاں چنوں بھی شامل تھے اس موقع پر ضلعی صدر یوتھ ونگ نے راجہ اشفاق سرور کو اپناشعری مجموعہ یاد کے جگنو بھی پیش کیا۔
راجہ اشفاق سرور