نجی سکول مالکان باز نہ آئے، بیشتر دسویں روز بھی کھلے رہے

نجی سکول مالکان باز نہ آئے، بیشتر دسویں روز بھی کھلے رہے

ملتان( سٹا ف رپورٹر)حکومت پنجاب کی طرف سے موسم گرما کی تعطیلات کے حکم کے باوجود 10ویں روز بھی بیشتر نجی سکولز کھلے رہے ‘باہر سکیورٹی گارڈزہٹا دئیے گئے‘طلبہ کی موٹر سائیکلیں بھی اند رکھڑی کی گئیں تاکہ باہر کسی کو پتہ نہ چلے‘ذرائع کے مطابق بیشتر سکولز مالکان کے پیچھے کسی ایم پی اے یا(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

ایم این اے کی سفارش آجاتی ہے جس کے باعث افسران تعلیم کو مشکلات کا سامنا ہے‘اس حوالے سے ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن (سیکنڈری) ریاض خان بلوچ نے بتایا کہ 60نجی سکولز مالکان کو اس سلسلے میں 50‘50ہزار روپے جرمانے کئے گئے ہیں ‘اب بھی مذکورہ سکولز مالکان باز نہ آئے تو انہیں 2‘2لاکھ روپے جرمانہ ہوگا‘اس سلسلے میں آج پھر کریک ڈاؤن ہوگا ‘انہوں نے کہا کہ عوام کھلنے والے نجی سکولز کے متعلق اطلاع دیں فوری کارروائی ہوگی۔

نجی سکول

مزید : ملتان صفحہ آخر