ملتان کسٹم ٹیموں کی کارروائی،استعمال شدہ کوکنگ آئل،ایل پی جی اور موبائل فون ضبط

ملتان کسٹم ٹیموں کی کارروائی،استعمال شدہ کوکنگ آئل،ایل پی جی اور موبائل فون ...

ملتان(کامرس رپورٹر)کسٹم انٹیلی جنس کی ٹیموں نے کامیاب کارروائی کے دوران استعمال شدہ کوکنگ آئل،ایل پی جی اور موبائل(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

فون ضبط کرلئے۔کسٹم ایکٹ کے تحت ضبط شدہ سامان کی مجموعی مالیت لاکھوں میں بتائی جاتی ہے۔گزشتہ دس روز میں استعمال شدہ کوکنگ آئل کی دوسری بڑی کیپ پکڑی گئی ۔امپورٹ پالیسی کے تحت استعمال شدہ کوکنگ آئل قانونی طور پر نہیں منگوایا جاسکتا۔کسٹم انٹیلی جنس کی ٹیم نے جمعرات کے روز ملتان کے ریلوے اسٹیشن کئے باہر ایک گڈز کمپنی کے گودام پر چھاپہ مار کر73قیمتی موبائل فون برآمد کرلئے۔پشاور سے آنے والے پارسل سے برآمد کئے گئے موبائل فون مجموعی طور پر20لاکھ روپے کے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر