15فیصد اکانومی کٹ کے بعد پنجاب بھر کی ٹی ایم ایز کو گرانٹ جاری

15فیصد اکانومی کٹ کے بعد پنجاب بھر کی ٹی ایم ایز کو گرانٹ جاری

  

ملتان (خبر نگار)حکومت پنجاب شعبہ فنانس نے صوبائی مالیاتی ایوار ڈ کے مئی 2016کے شیئر کی مد میں15فیصد اکانومی گٹ کے بعد ملتان سمیت صوبہ بھر کی تمام ٹی ایم ایز کو 67کروڑ75(بقیہ نمبر43صفحہ7پر )

لاکھ46ہزار500روپے کی گرانٹ جاری کردی ہے ضلع ملتان کے 6ٹاؤنز کو2کروڑ 20لاکھ روپے سے زائد گرانٹ جاری کی گئی ہے جلالپور پیروالہ ٹاؤن کو47لاکھ70ہزار روپے شاہ رکن عالم ٹاؤن کو 33لاکھ 45ہزار روپے موسیٰ پاک ٹاؤن کی گرانٹ سے بجلی واجبات کی مد میں 10لاکھ روپے کی کٹوتی کے بعد21لاکھ6ہزار5سوروپے شیرشاہ ٹاؤن کو29لاکھ 86ہزار750روپے بوسن ٹاؤن کو34لاکھ64ہزار750روپے جبکہ آباد ٹاؤن کوسب سے زیادہ 57لاکھ35ہزار روپے جاری کیے گئے ہیں واضح رہے کہ ضلع ملتان کے 6ٹاؤنز کی ماہانہ گرانٹ سے 15فیصد اکانومی کٹ کی مد میں 34لاکھ روپے سے زائد گرانٹ کی کٹوتی کرلی گئی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -