ایس ٹی ای کی افسر شاہی ، مسافر کی ٹکٹ پھاڑ کرجرمانہ عائد کرنے لگا

ایس ٹی ای کی افسر شاہی ، مسافر کی ٹکٹ پھاڑ کرجرمانہ عائد کرنے لگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (جنرل رپورٹر) علامہ اقبال ٹرین پر دوران سفر ایس ٹی ای نے مسافر کی ٹکٹ پھاڑ کر بدتمیزی کی، احتجاج کرنے پر 33سو روپے کی ای ایف ٹی کاٹ کر جرمانہ عائد کردیا، تفصیل کے مطابق علامہ اقبال ٹرین پر 31مئی بروز (منگل) خانپور سے بہاول پور جانیوالے مسافر کی ٹکٹ چیک کرنے کے بہانے ایس ٹی ای ڈی سی گروپ زبیر نے مبینہ طور (بقیہ نمبر11صفحہ12پر )
پر ٹکٹ پھاڑ کر کھڑکی سے باہر پھینک دی اور بدتمیزی کا مظاہرہ کیا جس پر مسافر نے احتجاج شروع کردیا۔ ذرائع کے مطابق سیالکوٹ سے کراچی جانیوالی علامہ اقبال ٹرین پر مسافر کو خانیوال سے بہاول پور جاتے ہوئے بہاول پور کے قریب فون آیا جس پر مسافر نے بہاول پور پہنچ کر ایس ٹی ای ڈی سی او گروپ زبیر سے خانپور کیلئے نئی ٹکٹ کاٹنے کا کہا تو زبیر نے اس کا ٹکٹ چیک کرنے کے بہانے پھاڑ کر کھڑکی سے باہر پھینک دیا احتجاج کرنے پر 70روپے کا نیا ٹکٹ دینے کے بجائے 33سو روپے کی ای ایف ٹی کاٹ کر دیدی۔ مسافر نے منسٹر ریلوے اور جی ایم ریلوے کو مذکورہ واقعہ پر اصلاح احوال کیلئے تحریری درخواست ارسال کردی ہے۔
علامہ اقبال ٹرین