دنیا میں آنیوالی تمام پریشانیاں ہمارے اعمالوں کانتیجہ ہیں، مولانا طارق جمیل
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)دنیا میں آنے والی تمام پریشانیاں ہمارے اعمالوں کا نتیجہ ہیں‘عوام کو چاہیے حکمرانوں کو گالیاں دینے کی بجائے اپنے اعمال کی طرف توجہ دے اور اپنی زندگی کو کائنات کے دلہا حضرت محمد ﷺ کی زندگی کے مطابق گزارے اسی میں دنیا آخرت کی کامیابی ہے ‘ان خیالات(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )
(بقیہ نمبر1صفحہ12پر ) کا اظہار معروف عالمی مبلغ ومذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے اپنی رہائش گاہ تلمبہ میں کوٹ ادو کے ایک وفد سے ملاقات میں کیا وفد میں شامل مولانا قاری طارق اسماعیل ‘صادق انجم‘بشیر احمد ‘محمد صدیق ‘محمد یامین حنفی‘امیر محمد سیف اللہ‘محمد سہیل‘محمد وقاص‘ذوالفقار بھائی‘محمد اسحاق ودیگر موجودتھے‘مولانا طارق جمیل نے مزید کہا کامیابی کا زینہ ہمارے نبی کی زندگی ہے ۔