ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ریسکیو 1122 ضلع خانیوال کی جانب سے فرضی مشق

ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ریسکیو 1122 ضلع خانیوال کی جانب سے فرضی مشق

  

خانیوال ‘ عبدالحکیم ( بیورو نیوز ‘ نمائندہ پاکستان ‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر ‘ نمائندہ خصوصی ) ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ریسکیو1122کی جانب سے ہیڈ سدھنائی کے مقام پرفرضی مشق کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلع بھر کے ریسکیو اہلکاروں ، کشتیوں اورایمبولینسزنے حصہ لیا ۔(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

سیلاب کی صورت حال میں ڈوبتے ہوئے افراد کو بچانے اور سیلاب میں پھنسے ہوئے افراد کو ریسکیو کرنے کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔ان مشقوں کا مقصدممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے ریسکیو اہلکاروں کی فنی صلاحیتوں اور مشینوں کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا تا کہ کسی بھی نا گہانی صورت حال پر مکمل قابو پایا جا سکے ۔ریسکیو 1122کی جانب سے مختلف کیمپ اور کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ریسکیو 1122کے علاوہ محکمہ سول ڈیفنس، محکمہ ہیلتھ، محکمہ ایگریکلچر، محکمہ انہار نے بھی اس مشق حصہ لیاتا کہ عوام کو مشکل گھڑی میں بہتر طور پر ریلیف فراہم کیا جائے۔ ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسرریسکیو 1122انجیئنر دانش خلیل کے ہمراہ ایمرجنسی آفیسر ندیم اقبال خٹک اور ریسکیو سیفٹی آفیسر کنور فہیم احمدنے فرضی مشقوں کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ریسکیو سیفٹی آفیسر عبدالحق ، سہیل اختر ، اسٹیشن کوارڈینیٹر محمد سلیم ، محمد سمیع ، محمد کامران اور میڈیا کوارڈینیٹر راشد چوہدری موجود تھے۔

فرضی مشق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -