ایم ڈی اے گورننگ باڈی کے اجلاس میں کمشنر ‘ ڈی سی او کی عدم شرکت ‘ ملتان میں موجودگی کے باوجود نمائندے بھجوادئیے

ایم ڈی اے گورننگ باڈی کے اجلاس میں کمشنر ‘ ڈی سی او کی عدم شرکت ‘ ملتان میں ...

  

ملتان ( نمائندہ خصوصی ) ایم ڈی اے کی 69ویں گورننگ باڈی کے اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے وکمشنر ملتان ڈویژن (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

کیپٹن ( ر ) اسد اللہ خان اور ڈی سی او ملتان نادر چٹھہ نے شرکت نہیں کی معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ دونوں افسران ملتان میں ہی موجود تھے لیکن انہوں نے گورننگ باڈی کے اجلاس میں خود شرکت کرنے کی بجائے اپنے نمائندوں کو بھیج دیا ۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے الطاف حسین ساریو نے کمشنر ملتان ڈویژن کے نمائندے کے طو رپر شرکت کی اور بطور اے ڈی جی ایم ڈی اے نمائندگی کی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر ملتان صدر ملک عطاء الحق نے ڈی سی او ملتان کے نمائندے کے طو رپر اجلاس میں شرکت کی ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -