مردان ،سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی ،2 چور اور 5 اشتہاری گرفتار
مردان(بیورورپورٹ)گڑھی کپورہ پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے5 اشتہاریوں اور2 مبینہ چوروں کو گرفتا رکرکے مالِ مسروقہ ،اسلحہ اور منشیات بھی برآمدکرلی تفصیلا ت کے مطابق تھانہ گڑھی کپورہ کے ایس ایچ او انسپکٹر ناصر خان نے چارج سنبھالتے ہی علاقہ گڑھی کپورہ میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کر دیاجرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیا ں کرتے ہوئے پولیس کو اقدامِ قتل،اغواء،چوری ، راہزنی و منشیات فروشی جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب 5 اشتہاریوں اور دو مبینہ چوروں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2 عدد موبائیل فون اور نقد رقم 2700روپے اور ایک موٹر سائیکل ،کلاشنکوف اور پستول بمعہ 33 عدد کارتوس بھی برآمد کر کے قبضہ پولیس کی گئی۔