ٹی ایچ کیو میں ادویات کو آگ لگانے کی انکوائری شروع،اینٹی کرپشن نے ڈاکٹرز،سٹاف کے بیانات قلمبند کئے
میلسی(نامہ نگار)ادویات کو آگ لگانے کی انکوائری شروع،اینٹی کرپشن(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )
ٹیم نے ڈاکٹرز ،سٹاف ،دیگر کے بیانات قلمبند کیے۔تفصیل کے مطابق گذشتہ ماہ ٹی ایچ کیو کے وسطی کمپاؤنڈ میں مبینہ طور پر ادویات کو آگ لگانے کے خلاف شہری کی درخواست پر ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن محمد ارشد نے ٹیم سمیت آج ہسپتال کا دورہ کیا،انہوں نے سینئر ڈاکٹر راؤ خلیل،ہیڈ نرس پرین،ڈسپنسر ذوالفقار اور ڈاکٹرز کے بیانات قلمبند کیے،انہوں نے سٹاک رجسٹر،ریکارڈ اور ادویات کی تفصیل چیک کی،مگر انہیں کوئی بھی چیز مکمل نہ ملی ،ذمہ دار ذمہ داری سے انکاری تھے بلکہ انہوں نے سرے سے ایسے کسی واقعہ ہی سے انکار کردیا،ڈاکٹر خلیل نے کہا کہ اس وقت ڈاکڑ جہانگیر شہزادہ ایم ایس تھے جو اب ریٹائرڈ ہوچکے ہیں،سسٹر پروین نے کہا کہ ہم کوڑا کرکٹ باہر موجود ڈرم میں ڈالتے ہیں مجھے آگ لگنے کا علم ہیں ہیں،ڈسپنسر ذوالفقار کا کہناتھا کہ وہ اس وقت انچارج نہیں تھا بلکہ ایک دوسرا ڈسپنسر موجود تھا،ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ میں صرف کارٹن دیکھ کر کیا اندازہ لگا سکتا ہوں جبکہ کسی بھی چیز کا کوئی ریکارڈ ہی موجود نہیں موجودہ ایم ایس آج موجود ہی نہ تھے،چنانچہ ٹیم نے اس ماہ کی سات تاریخ کو مدعی کو اپنے گواہوں سمیت اور سابق ایم ایس اور دیگر کو ملتان دفتر طلب کرلیا،انکوائری کی کاروائی دیکھ کر یوں لگتا ہے کہ سابقہ متعدد انکوائریوں کی طرح یہ انکوائری بھی نشستند،گفتند اور برخواستند ہی ثابت ہوگی۔