، شانگلہ میں ٹریفک حادثہ ،1 جاں بحق ،2 شدید زخمی

، شانگلہ میں ٹریفک حادثہ ،1 جاں بحق ،2 شدید زخمی

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوار ٹر ا لپوری سے منگورہ سوات جانے والی ٹو ڈی موٹر کار کوخوزاہ خیلہ لنڈی کس چیک پوسٹ کے قریب حادثے کا شکار ،ایک شخص محمد زمان پوسٹ ماسٹرموقعہ پر جان بحق جبکہ حادثہ میں دو افرادارشاد علی اور محمد کریم خان شدیدزخمی،سید وشریف ہسپتال منتقل،جان بحق ہونے والے پوسٹ ماسٹرمحمدزمان فیض آباد سیدو شریف میں سپرد خاک۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کے صبح دس بجے الپوری سے منگورہ جانے والی ٹو ڈی موٹر کار نمبر ایس ایچ1968 لنڈی کس چیک پوسٹ کے قریب حادثہ کا شکا ر ہو گیا جس کی نتیجے میں ایک شخص محمد زمان ولد فضل واحد سکنہ فیض آباد منگورہ موقعہ پر جان بحق جبکہ گارڈی میں سوار دو زخمی ہوئے زخمیوں میں گارڈی کا ڈرائیورارشاد علی ولد پائندہ مندسکنہ دولت کلے اور محمد کریم ولدامیر زرین سکنہ لیلونی شامل ہیں زخمیوں کو فوری طورپرسیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر