پولیس اور حساس اداروں کا گلگشت کے علاقوں میں سرچ آپریشن،11مشکوک افراد گرفتار

پولیس اور حساس اداروں کا گلگشت کے علاقوں میں سرچ آپریشن،11مشکوک افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(کرائم رپورٹر) سی پی او ملتان محمد اظہر اکرم کی زیرِنگرانی پولیس ، آرمی ،سی ٹی ڈی ،اور حسا س اداروں کا تھانہ صدر اور گلگشت (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )
کے علاقوں سیوڑہ چوک،سورج میانی ڈسٹرکٹ جیل کے اطراف 1نمبر چونگی اور نواب پور میں سرچ آپریشن کیا گیا، سرچ آپریشن دن10بجے سے شام 6بجے تک جاری رہا ،دورانِ سرچ آپریشن تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سخت ناکہ بندی کی گئی اور ہر آنے جانے والوں کو مکمل باریکی سے چیک کیا گیا، علاقے میں موجود500گھروں اور مارکیٹس کی بائیو میٹرک سکینگ کی گئی جس کے دوران11مشکو ک افراد کو حراست میں لے لیا گیا، علاقے میں سرچنگ کے دوران6ناجائز ہتھیار بھی برآمد ہوئے ۔ سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد اظہر اکرم نے سرچ آپریشن سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرچ آپریشن کے ذریعہ سے پولیس کو بڑی کامیابی ملی ہے۔