مٹہ سکاؤٹ اوپن گروپ کا 14ویں سالگرہ کے موقع پر سالانہ کیمپ فائر کا انعقاد

مٹہ سکاؤٹ اوپن گروپ کا 14ویں سالگرہ کے موقع پر سالانہ کیمپ فائر کا انعقاد

مٹہ(نما ئندہ پاکستان) مٹہ آپر سوات سکاؤٹ اوپن گروپ کے زیر اہتمام گورنمنٹ پرائمری سکول مٹہ سوات میں14ویں سالگرہ دھوم دھام سے منایا گیا۔سالگرہ کے موقع پرمٹہ سکاؤٹس نے مہمانوں کیلئے کھانے کا انتظام کیا تھا جبکہ کیمپ فائروانٹر ٹائمنٹ پروگرامات سے حاضرین کو خوب محظوظ کیا۔اس موقع پر مٹہ سکاؤٹ اوپن گروپ لیڈر حاجی موسیٰ خان پاسبان‘صدر مٹہ سکاؤٹ اوپن گروپ مسکین ذادہ‘رفیع الرحمن اور سید واثق با للہ نے پروگرام میں شریک مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔جبکہ موسیٰ خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ مٹہ سکاؤٹ اوپن گروپ علاقے کی خدمت کی خاطرمختلف قسم کی پروگرامات کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مٹہ سوات میں بلڈ بینک اور ایمبولینس سروس قائم کرنا ہمار ا مشن ہے لیکن بدقسمتی سے علاقہ کے مشران سکاؤٹس کے ساتھ مدد کیلئے تیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پروگرامات میں اکثر مہمانان خصوصی اعلانات کرتے ہیں اور بعد میں وہ اعلانات سٹیج کے حد تک رہ جاتے ہیں۔محمد موسیٰ خان نے مذید کہا کہ سکاؤٹس کو حکومتی سطح پر کوئی امداد یا تنخواہ نہیں ملتی بلکہ اپنے مدد آپ کی تحت علاقے کی ترقی کیلئے جدوجہدکررہے ہیں اور آج تک مٹہ سکاؤٹس اوپن گروپ نے 6گولڈ میڈل حاصل کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر علاقہ کے صاحب مال حضرات سکاؤٹس کے اس مشن میں حصہ لیتے تو سکاؤٹس مذید محنت سے علاقہ کے نام دنیامیں روشن کرتے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر