گیسٹرو کے 185مریض ہسپتال داخل
ملتان ‘ خانیوال ( وقائع نگار ‘ نمائندہ پاکستان ) گیسٹرو کے 185مریض مختلف ہسپتالوں میں داخل ‘ گرمی کی شدت میں اضافہ کے (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )
ساتھ ساتھ ہی گیسٹرو کے مرض میں مبتلا مریضوں کی آمد سلسلہ ملتان کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں جاری رہا ۔ گزشتہ روز بروز جمعرات 2جون2016کو مذکورہ مرض میں مبتلا 160مریضوں کو ملتان کے مختلف ہسپتالوں میں داخل کرادیا گیا جبکہ 81مریضوں کو ڈاکٹروں کی جانب سے طبی امداد کی سہولت فراہم کرنے کے بعد صحت یاب ہونے پر ڈسچارج کردیا گیا ہے ۔ نشترہسپتال میں 95چلڈرن کمپلیکس میں 40سول ہسپتال میں 8فاطمہ جناح ہسپتال برائے خواتین میں 2اور شہباز شریف جنرل ہسپتال میں 25مریض داخل کروائے گئے ہیں ۔ خانیوال اور گردونواح میں گیسٹر ومیں مبتلا25افرادلائے گئے جن میں خواتین بھی شامل ہیں تمام کو ریسکیو1122کی مدد سے ڈسٹرکٹ ہسپتال داخل کروادیاگیاہے جہاں ان کاعلاج جاری ہے متاثرہ افراد میں شاہین ،علی حیدر، صاباں مائی ،آسیہ مائی ،حمیداں ،شاہدہ ،ناصر ،وسیم ،بشیر ودیگر شامل ہیں ۔۔