کبیروالا کانادرا دفتر وکلاء تنازع کی وجہ سے بدستور بند، سائلین کومشکلات کاسامنا

کبیروالا کانادرا دفتر وکلاء تنازع کی وجہ سے بدستور بند، سائلین کومشکلات ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بستی سیداں(نمائندہ پاکستان) وکلا کے ساتھ تنازعہ ،تحصیل کبیروالا کے اکلوتے ’’نادرا آفس‘‘ کی بدستوربندش،ڈی ایس پی آفس کبیروالا میں معاملہ حل کروانے کے لئے فریقین کو بلایا گیا۔تفصیل کے مطابق گزشتہ18روز سے مسلسل بند تحصیل کبیروالا کا واحد ’’نادرا آفس کبیروالا‘‘ تاحال بند ہے ،(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )
جس کی وجہ سے کبیروالا شہر اور دوردراز علاقوں سے آنے والے سائلان کو شدید مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا ہے ۔نادر اآفس کبیروالا کی بندش کی وجہ وکلاء اور نادرا آفس کبیروالا کے درمیان پیدا ہونیوالا تنازعہ ہے ۔گزشتہ روز وکلاء اور نادرا آفس منیجمنٹ کے درمیان معاملہ خوش اسلوبی سے طے کروانے کے لئے ڈی ایس پی کبیروالا ملک محمد اشرف ماڑھا نے اپنے آفس میں فریقین کو بلارکھا تھا ،مقررہ وقت پر نادرا آفس کبیروالا کے افسران اور دیگر سٹاف ڈی ایس پی کبیروالا کے آفس میں پہنچ گیا لیکن وکلاء کے نمائندگان نہ پہنچے ،جس پر ڈی ایس پی کبیروالا نے بار ایسوسی ایشن کبیروالا کے صدر مہر محمد اقبال اوجلہ سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ نادرا آفس کبیروالا والے کبیروالا بار میں آئیں تو معاملہ حل ہوسکتا ہے ۔جس پر نادرا آفس کبیروالا کے نمائندگان نے کہا کہ ہم نے شہریوں کی مشکلات کے پیش نظر اپنی ہائی کمان کو معاملہ خوش اسلوبی کے ساتھ نمٹانے کے لئے بمشکل راضی کیا تھا،لیکن وکلاء کے روئیے سے مایوسی ہوئی ہے ۔بار ایسوسی ایشن کبیروالا کے جنرل سیکرٹری رانا خرم شہزاد نے اپنے موقف میں بتایا کہ بار ایسوسی ایشن پرامن اور قانونی جدوجہد پر یقین رکھنے والا ادارہ ہے ،نادراآفس کبیروالا کے ساتھ معاملات طے کرنے کے لئے ڈی ایس پی آفس نہیں بلکہ بار روم کبیروالاکے مقام کا تعین کیا گیا تھا ۔ کبیروالا کے عوامی،سماجی،تجارتی حلقوں نے فریقین سے معاملہ جلد از جلد حل کرنے کی استدعا کی ہے ۔
نادرا دفتر کبیروالہ