قادیانیت کسی مذہب کا نہیں،حضور اقدسؐ سے بغض کا نام ہے،مولانا محمد اسماعیل
ملتان (سٹی رپورٹر) قادیانیت کسی مذہب و عقیدے کا نام نہیں بلکہ حضور اقدسؐ سے بغض و عناد کانام ہے۔ تادم زیست اس گمراہ ٹولے کا مقابلہ جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار عالمی(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )
مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی ،مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم ، پیر میاں محمد رضوان نفیس ،مولانا قاری علیم الدین شاکر،مولانا خالد محمو نے ایک مشترکہ بیان میں کیا ۔علماء نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کا کام یہ ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے اور قیامت والے دن حضور اقدسؐ کی شفاعت حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ قادیانی آئین پاکستان کے غدار ہیں۔انہوں نے کہا کہ قادیانی عام طور پر سادہ لوح مسلمانوں کو ورغلانے کے لئے علماء سے بدظن کرتے ہیں۔ قادیانیت زندیقیت کا نام ہے۔ تمام مسلمانوں کو ان سے ہوشیار رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کے تحفظ کے کام سے روکنا یا قادیانیوں کی طرفداری کرنا اپنی قبر کو جہنم کا گڑھا بنانے کے مترادف ہے۔