ایم ڈی اے کی 69ویں گورننگ باڈی کا اجلاس ‘ اہم امور کی منظوری دی گئی

ایم ڈی اے کی 69ویں گورننگ باڈی کا اجلاس ‘ اہم امور کی منظوری دی گئی

ملتان (نمائندہ خصوصی ) ایم ڈی اے کانفرنس روم میں ایم ڈی اے کی 69 ویں گورننگ باڈی کا اجلاس کا ہوا۔ جس کی صدارت بیرسٹر محمد علی کھوکھر چیئرمین ایم ڈی اے نے کی۔ ایجنڈے کی (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

بریفنگ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے الطاف حسین ساریو نے دی۔ اجلاس میں ری آگنائزیشن آف ایم ڈی اے کے حوالے سے ایجنڈے پر بحث کی گئی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نے ہاؤس کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ موجودہ ایجنڈا ایم ڈی اے کی تاریخ میں بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے جس کو ایم ڈی اے کا مستقبل سامنے رکھ کر تیار کیا گیا اور اس ایجنڈے کو تیار کرتے ہوئے افسران سے فیڈ بیک بھی لیا گیا انہوں نے ہاؤس کو بتایا کہ ماضی میں مخصوص لوگوں کو نوازنے کیلئے پروموشن چینل بنائے جاتے تھے جو بعد میں ختم کر دیئے جاتے تھے لیکن اب ایم ڈی اے کیلئے لانگ ٹرم پالیسی کا اصول اپنایا جا رہا ہے جس میں ہر اہلکار کو اس کا حق ملے گا۔ اجلاس میں ایم ڈی اے کی بڑھتی ہوئی حدود کے حساب دو نئے شعبہ جات کے انعقاد کی اجازت دے دی گئی ایک ٹریفک اینڈ ٹرانسپوٹیشن ڈائریکٹوریٹ اور اربن پلاننگ ڈائریکٹوریٹ۔ جن کی منظوری بعد میں گورنمنٹ سے لی جائے گی تمام اہلکاروں بشمول آفیسرز کے ترقی کیلئے محکمانہ امتحان یا ٹریننگ پاس کرنے کی شرط عائد کی گئی ہے جس کیلئے گورنمنٹ کے احکامات جاری ہو چکے ہیں۔ ایم ڈی اے میں کام کرنے والے ٹریسرز کو ڈرافٹ مین کی سیٹ پر پروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ایم ڈی اے کا کنٹرولڈ ایریا زیادہ ہونے کی وجہ سےTIPA کی طرف سے جاری کئے جانے والا این او سی ایم ڈی اے کے دائرہ اختیار میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں قلعہ کہنہ قاسم باغ کی حفاظت اور ملتان کیثقافی نشانی ہونے کی وجہ سے قلعہ کہنہ قاسم باغ اور حسین آگاہی روڈ ، دولت گیٹ چوک، مچھلی منڈی روڈ اور واٹر ورکس روڈ کا کنٹرول ایم ڈی اے کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں میٹرو روٹ کے بلڈنگ بائی لاز ملتان شہر کے دوسرے علاقوں کی نسبت مختلف رکھنے کی منظوری دی گئی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر