نواز شریف نے ملک و قوم کیلئے ہمیشہ دور رس فیصلے کئے،ارشاد احمد ارائیں

نواز شریف نے ملک و قوم کیلئے ہمیشہ دور رس فیصلے کئے،ارشاد احمد ارائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بورے والا(تحصیل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کے ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے ملک و قوم کے لئے ہمیشہ دور رس فیصلے کئے ہیں ملک کو ایٹمی قوت بنایا میاں نوازشریف کا دل کامیاب اپریشن پوری قوم کے لئے خوشی اور مسرت کا مقام ہے ہم اللہ تعالیٰ سے ان کی (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )
زندگی اور کامیابی کے لئے دعا گو ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے پبلک سیکٹریٹ مسلم لیگ ن میں میاں نوازشریف کی صحت یابی کے سلسلہ میں منعقدہ دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے نامزد چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں اور معروف عالم دین راؤ منور احمد خان نے بھی خطاب کیا چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مخالف قوتیں حکومت کی ترقی کے راستے میں رکاوٹیں کی کوشش کررہی ہیں انہیں ملک کی ا قتصادی راہداری ،بجلی اور گیس کے پروجیکٹ ہضم نہیں ہورہے انشااللہ اگلے الیکشن میں مسلم لیگ ن پہلے سے بھی زیادہ اکثریت سے کامیابی حاصل کر ے گی جنرل راحیل شریف کی قیادت میں ملک میں دہشت گردی پر قابو پا یاجایا ہے ۔نامزد چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف مرد آہن ہیں انہوں نے موٹروے،میٹروبس اورنج ٹرین،تعلیم اور صحت کے شعبہ میں جو انقلابی پروگرام شروع کئے ہیں وہ قابل تحسین ہیں ۔حافظ راؤ منور احمد خان نے مسلم لیگ ن کی حکومت اور میاں نوازشریف کے کارناموں اور ان کے ترقیاتی ایجنڈے پر روشنی ڈالی ۔تقریب میں سابق ناظم پیر بختیار عالم چشتی ایڈووکیٹ،راؤنعیم اختر،سٹی صدر غلام رسول زیدی،وائس چیئرمین بلدیہ حاجی افتخار احمدبھٹی،فیض احمد ڈوگر،ڈاکٹر محمد سرور،اسلم پرویز بگا،نذیر احمد رندھاوا،شیمون مسیح،رانا ارشاد احمد،میاں ثنا اللہ رحمانی،جمیل شاہد رحمانی،خواتین کونسلر حاجن فوزیہ نسرین اختر کے علاوہ پی ایس او محمد شاہد،رانا مرتضےٰ،حاجی نعیم سلطان،محمد یاسین بھٹی،چوہدری محمد سرور گوجر،ممتاز علی لنگاہ،محمد اسلم جگا،محمد یوسف رحمانی،محمد اسلم جمال سمیت پارٹی کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔