دریائے سندھ بپھر گیا ‘ درجنوں بستیاں ملیامیٹ ‘ مکین نقل مکانی پرمجبور

دریائے سندھ بپھر گیا ‘ درجنوں بستیاں ملیامیٹ ‘ مکین نقل مکانی پرمجبور

  

دائرہ دین پناہ (نامہ نگار) دائرہ دین پناہ کے شمال مغربی علاقوں میں دریا سندھ نے تباہی مچا دی۔ درجنوں بستیاں ملیا میٹ ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلات تباہ برباددریائی کٹاؤ میں (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

روز بروز اضافہ متعدد مواضعات بیٹ چھجڑے والہ ۔ لو مڑ والہ ۔ نشان والہ ۔ متوانی والہ کی درجنوں بستیاں جن میں بستی ڈوگہ۔ بستی لعلوانی۔ بستی میرانی۔ بستی چانڈیہ۔و دیگر بستیاں صفہ ہستی سے مٹ گئی لوگ نقل مکانی کر گئے۔ فصلیں تباہ دریائی کٹاؤ اتنی تیزی سے پھیل رہا ہے کہ کہ بیس سے پچیس کلو میٹر مشرق کی طرف تباہی کر چکا ہے مگر افسوس کہ اس کٹاؤ کو روکنے کیلئے کوئی سد باب نہیں کیا گیا ۔۔ چیرمین یونین کونسل ہنجرائی جاوید ہنجرا نے کہا کہ دریائی کٹاؤ کی وجہ سے ان لوگوں کا کا فی نقصان ہوا ہے ‘دریا کے کٹاؤ کیلئے ٹھوس اقدامات کرے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -