پولیس کی کارروائی ،19اشہاریوں سمیت 32ملزمان گرفتار

پولیس کی کارروائی ،19اشہاریوں سمیت 32ملزمان گرفتار

ملتان(کرائم رپورٹر)ملتان پولیس کی جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کاروائی ۔02منشیات فروش،01اشتہاری ملزم کو بھگانے،01شرابی،09جواء کھیلنے والے اور19اشتہاری ملزمان سمیت32ملزمان گرفتار۔۔پولیس تھانہ جلیل آباد نے ملزم محمد اصغر کے قبضہ سے 115گرام چرس، پولیس(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

تھانہ کینٹ نے ملزم پرویز کے قبضہ سے 135گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔پولیس تھانہ جلیل آبد نے ملزم غلام مصطفٰی کے قبضہ سے 02عدد ووچر شیٹ معہ وٹک رقم 900/-روپے،پولیس تھانہ کوتوالی نے ملزمان اکرم ، مقبول اور عظیم کو وٹک رقم 610/-روپے کے ساتھ بذریعہ پرچی جواء کھیلتے جبکہ پولیس تھانہ صدر ملتان نے ملزمان راحت حسین ، قاسم، عمران، جاوید اور فیاض کو وٹک رقم 15130/-روپے کے ساتھ بذریعہ پرچی جواء کھیلتے قابو کر کے مقدمات درج کر لیے۔پولیس تھانہ مظفر آباد نے ملزم محمد عارف کو شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے کے جرم میں قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزم محمد اقبال کو اشتہاری ملزم کو بھگانے جرم میں قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران107نان رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا اس کے علاوہ ازیں ایکسائزآفس ملتان میں426نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سے129موٹر سائیکلیں ملتان پولیس کی کاروائی کی وجہ سے رجسٹرکروائی گئی۔ ملتان پولیس نے19اشتہاریوں کو گرفتار کر لیاجن میں سے 02کا تعلق کیٹیگری Aسے ہے جبکہ17ملزمان کا تعلق کیٹیگری B سے ہے۔ ان میں سے09 اشتہاری ملزمان کا تعلق آئی جی صاحب کی جاری کردہ فہرست سے ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر