فواد رفیق کو ریذیڈنٹ ڈائریکٹر ملتان آرٹس کونسل کا چارج سونپ دیا گیا

فواد رفیق کو ریذیڈنٹ ڈائریکٹر ملتان آرٹس کونسل کا چارج سونپ دیا گیا

  

ملتان ( خصوصی رپورٹر ) پروگرام آفیسر فواد رفیق کو ریذیڈنٹ ڈائریکٹر ملتان آرٹس کونسل کا چارج سونپ دیا گیا ‘ آج چارج سنبھال لیں (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

گے ‘ پروگرام آفیسر سلیم قیصر کے کنٹریکٹ کی تجدید ناقص انتظامی امور اور مالی بے ضابطگیوں کے باعث موخر کر دی گئی ۔ معلومات کے مطابق پروگرام آفیسر سلیم قیصر اور انکے ماتحت عملے کی مالی بے ضابطگیوں اور ناقص انتظامی امور کے متعلق انکوائری رپورٹ کے بعد پنجاب کونسل آف آرٹس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر چوہدری محمد آصف پرویز نے پروگرام آفیسر سلیم قیصر کے کنٹریکٹ کی تجدید موخر کر دی جوکہ 13 مئی کو ختم ہو گیا تھا انکی جگہ پروگرام آفیسر فواد رفیق کو ریذیڈنٹ ڈائریکٹر ملتان آرٹس کونسل کا چارج دیدیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن گزشتہ روز جاری کر دیا گیا ۔ فواد رفیق آج سے عہدے کا چارج سنبھال لیں گے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -