شاہ رکن عالم ٹاؤن نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں ٹاؤن افسران سے تجاویز طلب کرلیں
ملتان (خبرنگار)شاہ رکن عالم ٹاؤن انتظامیہ نے آئندہ مالی سال2016-17کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں تمام ٹاؤن آفیسران(بقیہ نمبر49صفحہ12پر )
سے تجاویز طلب کرلی ہیں ذرائع کے مطابق ٹاؤن انتظامیہ کی طرف سے شعبہ فنانس ، شعبہ ریگولیشن ، شعبہ پلاننگ اینڈ کوارڈینشن سمیت خصوصاً آئی اینڈ ایس برانچ کو جاری کی گئی ہدایات میں کیاگیا ہے کہ وہ اپنے اپنے شعبوں کے حوالے سے آئندہ مالی سال 2016-17کے بجٹ کی ڈیمانڈ بارے تجاویز دیں جبکہ شعبہ آئی اینڈ ایس ٹاؤن کی حدود کی یونین کو نسلوں میں ترقیاتی کاموں سے متعلق اے ڈی پی تیارکرکے رپورٹ پیش کرے۔