معاون خصوصی عبدالمنعم خان کی چیف پیسکو انوارلحق سے ملاقات

معاون خصوصی عبدالمنعم خان کی چیف پیسکو انوارلحق سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( پاکستان نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے سیاحت عبدالمنعم نے جمعرات کے روز پشاور میں چیف پیسکو انوار الحق یوسفزئی سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ ضلع شانگلہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج کے مسائل کو ختم کرنے کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی۔وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی نے اس موقع پر کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ضلع شانگلہ میں سحری اور افطاری کے اوقات میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے اقداما ت کئے جائیں تاکہ عوام احسن طریقے سے عبادات ادا کر سکیں۔انہوں نے کہاکہ مذکورہ ضلع میں کم وولٹیج کا مستقل بنیادوں پر خاتمہ کیاجائے اور لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں جبکہ متعدد مقامات پر بجلی کے نئے کھمبوں پر تاریں بچھائی جائیں۔ اس موقع پر چیف پیسکو نے وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی کو ضلع شانگلہ میں بجلی کے مسائل کے مناسب حل کے لئے اقدامات اٹھانے کا یقین دلایااور کہاکہ علاقہ کے عوام اپنے ذ مہ واجب الادا بجلی بلوں کے بقایا جات کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنائیں۔