پورن میں پی ٹی آئی کا پانامہ لیکس اور لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہرہ

پورن میں پی ٹی آئی کا پانامہ لیکس اور لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہرہ

  

پورن(بیورورپورٹ)پورن میں آج پی ٹی آئی کے زیر اہتمام بجلی ناروالوڈشیڈنگ ،کسٹم ایکٹ اور پانامہ لیکس میں ملوث سیاسی رہنماؤں کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ ہوگاتفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف شانگلہ کے زیر اہتمام آج الوچ بازار میں بجلی ناروالوڈشیڈنگ ،ملاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ اور پانامہ لیکس میں ملوث سیاسی رہنماؤں سے احتساب کے متعلق شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال ہوگا ہڑتال میں پورن ،مارتونگ اور مخوزی کے عوام شرکت کرینگے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جاویدعلی نے شانگلہ کے عوام سے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی اپیل کی انہوں نے کہا کہ ہڑتال اس وقت تک جاری رہیگی جب تک متعلقہ محکموں کے ذمہ داران درجہ بالا مسائل کے حل کیلئے کوئی راستہ نہ نکالے احتجاجی مظارے کے سلسلے میں شانگلہ کے مختلف علاقوں میں لاؤڈسپیکر کے ذریعے اعلانات کئے گئے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -