صوبے میں کھیلوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں ،طارق محمود
بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)صوبائی ڈائر یکٹر سپورٹس او ر قائم مقام ڈی جی طارق محمود نے کہاہے کہ موجودہ صوبائی حکومت پورے صوبہ میں کھیلوں کی فروغ کے لئے بھر پور کو شیش کررہی ہے ،پورے صوبہ میں 5800 کھلاڑیوں میں کٹس براہ راست تقسیم کئے ہیں ۔ریجنل سطح پر ہاکی کھلاڑیوں کے لئے سٹرو ٹپ کا بندوبست کی گیاہے جب اضلاع کی سطح پر یہ عمل شروع کیا جائے تو بونیر تمام اضلاع میں سب سے زپہلے ہوگا ۔کیو نکہ بونیر کے ہاکی کھلاڑیوں نے پورے صوبہ میں نام پیدا کیاہے جبکہ پولیس اور ارمی کے ٹیموں میں بونیر کے کھلاڑی بھر پور نمائندہ گی کررہے ہیں ۔محکمہ سپورٹس میں کر پشن کے تمام راستے بند کردئے ہیں ۔صوبہ کی سطح پر کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کو ئی کمی نہیں اور اہم ان ٹیلنٹ کو اگے لے جارہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بونیر میں سپورٹس ایسوسی ایشن میں سپورٹس کٹس تقسیم کرنے کے بعد مقامی صحافیوں سے گفتگوں کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر پاکستان ہاکی فیڈٰریشن کے نمائندہ اور سپورٹس کو آرڈینیشن کونسل کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر لیاقت علی نے انہیں بونیر میں کھیلوں اور خصوصا ہاکی کے بارے میں تفصیل سے بتایا ،انہوں نے انڈر 23 کے کامیاب گیمز کے انعقاد پر صوبائی ڈائریکٹر کو مبارکباد دی اور کہا کہ اس گیمز کی وجہ سے پورے ضلع میں کھلاڑیوں کی خوصلہ افزائی ہوگی اوربہترین کھلاڑی اگے ائیں گے ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر سلیمان نے بتایا کہ بونیر میں کھیلوں کی فروغ کے لئے ہماری کو شیش جاری ہے ۔کھلاڑیوں میں سپورٹس کٹس تقسیم کرنے کے بعد تمام ڈسٹرکٹ بلدیاتی ممبران اور مدارس کے طلباء میں بھی کٹس تقسیمکئے جائیں گے ۔اس موقع پر والی بال ایسوسی ایشن کے ضلعی جنرل سیکرٹری شاہد خان اور دیگر ایسو سی ایشن کے عہدیداروں کے علاوہ کھلاڑی بھی موجود تھے ۔