محکمہ تعلیم بونیر سیاسی اکھاڑہ بن چکا ہے ،ضلع کونسل کی قرارداد

محکمہ تعلیم بونیر سیاسی اکھاڑہ بن چکا ہے ،ضلع کونسل کی قرارداد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلع کونسل بونیر نے متفقہ قرار داد منظو رکرتے ہوئے کہا کہ بونیر میں محکمہ تعلیم کرپشن کی گڑھ ہونے کے ساتھ ساتھ سیاسی اکھاڑہ بن چکا ہے ۔محکمہ تعلیم کے ضلعی دفتر میں تعینات کلریکل سٹاف کو فوری طو رپر تبدیل کیا جائے اور گذشتہ تین سالوں کے دوران کئے گئے پوسٹنگ اور سیاسی بنیادوں پر ہونے والے ٹرانسفرز کی مکمل ریکارڈ ضلع کونسل میں جمع کی جائے ۔ضلع میں ہزاروں اساتذہ بڑے بڑے تنخواہیں تو لیتے ہیں مگر رزلٹ صفر ہے ۔ضلع میں پرائیویٹ سکولوں کی بھر مار ہیں اور تعلیم دینے کی بجائے کاروباری مراکز میں تبدیل ہوچکے ہیں اور ان پر کسی کو کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے ۔پرائیویٹ سکولوں میں جانے والے معصوم طلباء طالبات کسی بھی وقت خادثے کے شکار ہوسکتے ہیں ۔کیو نکہ جن گاڑیوں میں وہ سفرکرتے ہیں وہ انتہائی ناقابل استعمال ہیں ۔کنو نئیر یو سف علی خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں محکمہ سائیل کنزر ویشن ،محکمہ زراعت اور محکمہ تعلیم کے افسران کو وضاھت کے لئے خصوصی طو رپر ایوان میں طلب کیا گیا ۔ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر حاجی صدیق اللہ ۔گل محمد خان ،رشید خان ،تاج فروش خان ،شاہ جہان عرف شاہ جی ۔انعام الرحمان ایڈوکیٹ ،شاہ محمد ،اور دیگر ممبران نے کہا کہ بونیر ضع کے تمام محکموں میں کرپشن ہورہی ہیں ۔ضلع بھر میں اساتذہ اور استانیوں نے اپنی جگہ کسی اور کو چند ہزار روپے کے عوض بھرتی کیاہے جہاں وہ انکی جگہ ڈیوٹی کرتے ہیں ۔جبکہ محکمہ تعلیم کے افسران خاموش ہیں ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے سرکاری سکولوں کو سالانہ لاکھوں روپے فنڈز ملتے ہیں مگر سکول کا ہیڈ ماسٹر غیر تعلیم یافتہ پیرنٹس ٹیچرز کونسل کے چئیر مین کے ساتھ مل کو ان میں خورد برد کرتے ہیں ،انہوں نے محکمہ زراعت اور سائیل کنزر ویشن کے محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے محکموں کے ترقیاتی منصوبوں کی مکمل رپورٹ ایوان میں پیش کرے ۔کنو ونئیر یو سف علی خان نے متعلقہ محکموں کے چئیر مینوں کو ہدایت کی کہ وہ ان محکموں کے بارے میں مکمل رپورٹ تیار کرکے ایوان میں پیش کرے ۔