توہین عدالت کیس میں صوبائی سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب کی جانب سے ملازم کی بحالی پر درخواست داخل دفتر کرنے کا حکم

توہین عدالت کیس میں صوبائی سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب کی جانب سے ملازم کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبر نگار خصو صی) لاہو ر ہائیکورٹ ملتان بنچ نے توہین عدالت کیس میں صوبائی سیکریٹری لائیو سٹاک پنجاب نسیم صادق کی(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )
جانب سے ملازم کی بحالی پردرخواست داخل دفتر کرنے کا حکم دیا ہے۔فاضل عدالت میں وٹرنری ڈاکٹر غفران نے درخواست دائر کرتے ہوئے مؤ قف اختیار کیا تھا کہ درخواست گذار محکمہ لائیوسٹاک میں بطور ویٹرنری آفیسر تعینات ہوا بعد ازاں اس کا مختصر عرصہ میں کئی بار تبادلہ کر دیا گیا جس کے خلاف فاضل عدالت سے رجوع کیا تو تبادلہ کے احکامات پر عمل درآمد معطل کر دیا گیا اور اس دوران اس کوغیر حاضر ظاہر کرکے ملازمت سے ہی برخواست کر دیا گیا ہے جو سراسر توہین عدالت ہے اس لئے ذمہ داران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرنے کا حکم دیا جائے فاضل عدالت میں گزشتہ روز سماعت پر صوبائی سیکریٹری لائیو سٹاک پنجاب نسیم صادق کی جانب سے بحالی کا حکم جاری کردینے کی رپورٹ پیش کی گئی۔