مردان ،پاپولیشن ویلفیئر کا 6 جون کو احتجاجی مظاہرہ کا اعلان

مردان ،پاپولیشن ویلفیئر کا 6 جون کو احتجاجی مظاہرہ کا اعلان

  

مردان ( بیورورپورٹ ) پاپولیشن ویلفیئرفیلڈ سٹاف ایسوسی ایشن نے مطالبات کے حل کے لئے 6جون کو صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہے کا اعلان کردیااس بات کا فیصلہ ایسوسی ایشن کے اجلاس میں کیاگیا جس کی صدارت صوبائی صدر دوست محمد خان نے کی اجلا س میں صوبائی جنرل سیکرٹری نیازعلی یوسفزئی اورضلعی صدر عبدالاحد ہوتی کے علاوہ دیگر عہدیداروں نے بھی شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ محکمہ بہبود آبادی کا فیلڈ سٹاف تاحال سروس سٹرکچر ،پروموشن ،اپ گریڈشن ،ٹائم سکیل اور دیگر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں حکومت نے تمام محکموں میں اصلاحات کرکے ملازمین کے مسائل حل کئے ہیں لیکن بہبودآبادی کے سینکڑوں ملازمین تاحال بنیادی حق سے محروم ہیں انہوں نے اس موقع پر فیصلہ کیا کہ پیر 6جون کو اپنے مطالبات کے حق میں صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کیاجائے گا جس میں صوبہ بھر کے فیلڈ سٹاف ملازمین شرکت کریں گے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -