واسا نے نہر ولی محمد ڈسٹی میں شگاف کا نوٹس لے لیا،انکوائری کے احکامات

واسا نے نہر ولی محمد ڈسٹی میں شگاف کا نوٹس لے لیا،انکوائری کے احکامات

ملتان( نمائندہ خصوصی)منیجنگ ڈائریکٹر واسا وسیم احمد باجوہ نے نہر ولی محمد ڈسٹی میں شگاف پڑنے کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے(بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

انکوائری کے احکامات جاری کر دئیے ہیں جبکہ ڈائریکٹر ورکس شیخ منیر احمد کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دے کر رپورٹ طلب کر لی ہے انکوائری کمیٹی میں ڈپٹی ڈائریکٹرز ڈسپوزل اسٹیشن اور واٹر سپلائی شامل ہیں انہوں نے انکوائری کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ رپورٹ پیش کرے کہ مذکورہ نہر سے پائپ گزارنے کے لئے محکمہ انہار سے این او سی لیا گیا تھا کہ نہیں واقعہ نہر کے کمزورپشتے کی وجہ سے پیش تو نہیں آیا ہے اور اس غفلت اور غیر ذمہ داری کا کون ذمہ دار ہے اس بارے میں انکوائری کرکے رپورٹ پیش کی جائے دریں اثناء ڈائریکٹر ورکس شیخ منیر احمد نے گذشتہ روز شریف پورہ، دیوان کا باغ، امیرآباد، کچہری روڈ و دیگر علاقوں کا دورہ کرکے سیوریج شکایات کے پیش نظرعارضی ریلیف کے اقدامات کا جائزہ لیا انہوں نے سورج میانی روڈ پر (72) انچ کے کراؤن فیلئر کی مرمت کے کاموں کا بھی معائنہ کیا اور بحالی کے جاری کاموں کو تیز کر نے کا حکم دیا دریں اثناء انہوں نے شہریوں کو بھی آگاہ کیا ہے سورج میانی روڈ کراؤن فیلئر کا بہت بڑا حادثہ رونماہونے سے محکمہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے تاہم سیوریج لائن کی بحالی اور عارضی ریلیف کے اقدامات (24) گھنٹے جاری ہیں جبکہ شہری آبادیوں میں سیوریج شکایت پر ہم عوام سے معذرت خواہ بھی ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر