ملتان میں گرمی کے ساتھ حبس کا سلسلہ شروع،آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم ابر آلود ہوائیں چلنے کا امکان

ملتان میں گرمی کے ساتھ حبس کا سلسلہ شروع،آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم ...

ملتان(خبرنگار)ملتان اور گردونواح میں گرمی کے ساتھ حبس کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے گذشتہ روز ملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

حرارت40.5ڈگری سینٹی گریڈ اور جنوبی پنجاب میں سب سے زیادہ درجہ حرارت بہاولنگر میں44ڈگری اور بہاولپور میں 43ڈگری ریکارڈ کیا گیا گرمی کے ساتھ بدترین لوڈشیڈنگ کے دورانیے کی وجہ سے احساس گرمی مزید بڑھ گیا مقامی محکمہ موسمیات کئے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کئے دوران موسم ابر آلود رہنے اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے گذشتہ روز خانپور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت41،رحیم یار خان میں42.5ڈگری سینٹی گریڈ،ڈی جی خان میں40.2،کوٹ ادو میں42.3اور کروڑ لعل عیسن میں39ڈگری سینٹی گرید ریکارڈ کیا گیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر