عوام کو کھیل کھود کی سہولیات فراہم کرینگے ،ایگزیکٹیو افیسر نوشہرہ

عوام کو کھیل کھود کی سہولیات فراہم کرینگے ،ایگزیکٹیو افیسر نوشہرہ

نوشہرہ(بیورورپورٹ) سٹیشن کمانڈر بریگیڈئیر محمد وسیم انجم اور ایگزیکٹیوآفیسر کنٹونمنٹ بورڈ محمدسلیم نے کہا ہے کہ نوشہرہ کنٹونمنٹ بورڈ نوشہرہ کینٹ کے عوام کو سیروتفریح اور کھیل کھود کی سہولیات فراہم کررہی ہے نوشہرہ کینٹ میں فاروق سٹیڈیم میں کنٹونمنٹ انتظامیہ نے لاکھوں روپے کی کثیررقم سے پارک کو خوبصورت بنادیا ہے اور کھیل کھود کاقابل بنادیا کیونکہ تباہ کن سیلاب کی وجہ سے فاروق سٹیڈیم کو شدید نقصان پہنچاتھا عوام کھیل کھود میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہے گریژن گراؤنڈ کی چاردیواری اور گراؤنڈ میں دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے کوششیں جاری ہیں جبکہ اقبال پارک کو عوام خواتین اور بچوں کے سیروتفریح کے علاوہ بچوں کیلئے جھولے بھی فراہم کئے ہیں عید الفطرکے بعد فٹبال کا ایک بہت بڑا بین الصوبائی ٹورنمنٹ کا انعقاد کیاجائے گا جس کیلئے تیاریاں شروع کی گئی ہے نوشہرہ کی کھلاڑیوں میں بہترین ٹیلنٹ ہے میری خواہش تھی کہ نوشہرہ کینٹ میں ہاکی ، کرکٹ اور فٹبال کے ٹورنمنٹ کے انعقاد کو یقینی بناؤں جس کیلئے ہم نے اپنی کوشش شروع کئے ہیں کنٹونمنٹ انتظامیہ کی بھرپور کوششوں سے ٹورنمنٹ کے انعقاد کو یقینی بنایا ان خیالات کااظہار انہوں نے فاروق سٹیڈیم میں ہاکی کے بین الصوبائی ٹورنمنٹ کی فائنل میچ میں جیتنے والی ٹیم اور بہترین کھلاڑیوں میں تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ٹورنمنٹ میں خیبرپختونخوا سے دس ٹیموں نے حصہ لیا فائنل میچ میں بغدادہ سپورٹس مردان نے پشاور پولیس کلب کو دوکے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی اس موقع پر شمع گھی ملز کے مارکیٹنگ منیجرمحمدمنظورخان، ٹیکس سپرنٹنڈنٹ اشفاق عالم، محمدانور، سٹورآفیسر اورنگزیب جدون، اکاؤنٹنٹ اختر حیات، پی اے ٹو ایگزیکٹیوآفیسر لائق شاہ، کنٹونمنٹ بورڈ کے وائس پریزیڈنٹ شاہد حسن شاہ ایڈوکیٹ، ممبران کنٹونمنٹ بورڈ محمدفیاض خان، واجدقیوم ، محمداسماعیل خان، سٹیفن غوری اور محمدسلیم چیمہ بھی موجود تھے عوام نے فائنل میچ میں خصوسی دلچسپی کااظہار کیا اور کھلاڑیوں کو خوب داد دی انہوں نے کہ ہاکی گراؤنڈ کو مزید خوبصورت بنایاجائے گا گراؤنڈ کیلئے الیکٹرک سکور بورڈ کی بھی منظوری دے دی ہے کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ عوام کو سیروتفریح ،کھیل کھود اور دیگر سہولیات کی فراہمی میں بھرپور دلچسپی لے رہی ہے جس سے عوام کو تمام بنیادی سہولیات بھی میسر ہیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر