بیوی کے قاتل کوسزائے موت ، دوسرے کو35سال قید ،5ملزمان کو عمر قید جرمانے

بیوی کے قاتل کوسزائے موت ، دوسرے کو35سال قید ،5ملزمان کو عمر قید جرمانے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان، کہروڑ پکا (خبرنگار خصوصی228تحصیل رپورٹر)عدالت نے مختلف واقعات میں بیوی کے قاتل کوسزائے موت ، کمسن بچے کے قاتل کو 35سال قید جبکہ3افراد کے قتل کے5ملزمان کو عمر قید اورجرمانے کی سزا سنائی ہے۔ ایڈیشنل (بقیہ نمبر39صفحہ7پر )
سیشن جج ملتان جلیل احمد نے کمسن بچے کو قتل اوراسکی والدہ اور بھائی کوزخمی کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو 35 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم دیا ہے فاضل عدالت میں تھانہ بستی ملوک کے استغا ثہ کے مطابق محمدزاہد نے 7 نومبر 2012ء کو مقدمہ درج کرایا کہ اس نے کرایہ کے گھر میں رہائش رکھی اور مالک مکان کے بیٹے ملزم شکیل کو فیکٹری میں ملازمت دلائی جہاں سے اس کو غلط حرکات کی وجہ سے نکال دیا گیا جس کا الزام اس پر عائد کرتے ہوئے اس کی غیر موجودگی میں گھر داخل ہوگیا اور چھریوں کے وار کر کے اس کے 4 سالہ بیٹے عبدالحنان کو قتل اور بیوی فریحہ ،2 سالہ بیٹے احسان کو زخمی کردیا ۔ فاضل عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو قتل و زخمی کرنے کی مختلف دفعات کے تحت سزا کا حکم دیا ہے۔جبکہ ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بیوی کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو سزائے موت اور 2 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کی سزا کا حکم دیا ہے فاضل عدالت میں تھانہ الپہ کے مطابق محمد ناصر نے سال 2013ء میں مقدمہ درج کرایا کہ اس کی ہمشیرہ حمیداں مائی کی شادی عباس سے ہوئی جس کارویہ شروع سے ہی درست نہیں تھا اور آئے روز جھگڑو ں کے بعد وقوعہ کے روز بھی ملزم نے جھگڑے کے بعد اس کی ہمشیرہ کو تشدد کرکے قتل کردیاہے فاضل عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کوسزائے موت اور 2 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کی سزا کا حکم دیا ہے ۔کہروڑ پکا سے تحصیل رپورٹر کے مطابق 3 دیرینہ دشمنی کی بناء پر ذوالفقار نے فائرنگ کرکے دو افراد ساجد اور عبدالحق کو قتل کردیا جس کا مقدمہ دس افراد شبیروغیرہ پر درج ہوا۔ اس لڑائی میں بدلہ میں ذوالفقار بھی قتل ہوگیا۔ جس کا کراس ورشن 8افراد پرہوا۔ تھانہ صدرنے مقدمہ نمبر 142/13بجرم 302کے مقدمہ کا چالان مکمل کرکے عدالت میں پیش کردیا۔ ایڈیشنل سیشن جج کہروڑپکاراجہ صفدراقبال نے کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے دو افرادساجد اور عبدالحق کے قتل کے ملزمان شبیروغیرہ کو بردی کردیا۔ ذوالفقار کے قتل کے کراس ورشن میں آٹھ ملزمان میں تین ملزمان صدیق، غلام مصطفی اور فرزند کوبری کردیا۔پانچ ملزمان عمران، محمدعلی،سردار، افضل وغیرہ کو عمرقید اورتین تین لاکھ روپے جرمانہ کی سزاکا حکم سنایاہے۔