ایمپلائز یونین کے صدر کونوکری سے نکالنے پر ایم ڈی اے ملازمین کااحتجاج
ملتان( نمائند ہ خصوصی )ایم ڈی اے ایمپلائز یونین کے صدر ملک اصغر رفیع کھادل کو نوکری سے نکالے جانے کے خلاف گزشتہ روز ایم ڈی اے کے ملازمین کام کرنے سے انکارکردیا۔ دفاتر کو تالے لگاکر احتجاج کیمپ میں مترکب ہوگئے۔ اس موضع پر ایمپلائز یونین کے صدر اصغر رفیع کھادل اورجنرل (بقیہ نمبر37صفحہ7پر )
سیکرٹری غفار احمد شاہد کی قیادت میں مظاہرین نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔احتجاجی جلسہ کے دوران شدید نعرے بازی کیوجہ سے ایم ڈی اے کو گورننگ باڈی کااجلاس متاثر ہوا چیئرمین ایم ڈی اے بیسرسٹر ملک محمد علی کھوکھرایم پی اے شہزاد مقبول بھٹہ اوراحمد خولہ کے ہمراہ احتجاجی جلسہ میں پہنچ گئے اورایمپلائز یونین کے نمائندوں سے احتجاجی کیمپ دوراجلاس ختم کرنے کا کہا لیکن صدر ایمپلائز یونین ملک اصغر رفیع کھادل اورجنرل سیکرٹری غفار احمد شاہد نے اوراحتجاجی کیمپ ختم کرنے سے انکار کردیا اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے الطاف حسین ساریوں کے خلاف شکایات کے انبارلگادئیے اس موضع پر چیئرمین ایم ڈی اے بیرسٹر ملک محمد علی کھوکھر کوبتایا گیا کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے میٹرون پولیٹن زون میں رائل آرچرڈ ہاؤسنگ سکیم کی منظوری دیکر مال مفادات سمیٹے ہیں اورناقص حکمت عملی کی وجہ سے ایم ڈی اے کو خسارہ سے دوچار کردیا ۔ اے ڈی جی کے غیر قانونی اقدامات کیو جہ سے چھوٹے ملازمین پریشان ہیں انہیں ذہنی اذیت کا نشانہ بنایا جارہاہے اس موقع پرجنرل سیکرٹری ایمپلائز یونین غفاراحمد شاہد نے انہیں رائل آرچرڈ ہاؤسنگ سکیم سکینڈل کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ اورانکوائری کا مطالبہ کیاجس پر چیئرمین ملک محمد علی کھوکھر نے انہیں میرٹ پرانکوائری کرانے کی یقین دہانی کرائی اورملازمین کے جائز مسائل کے حل میں تعاون پیش کیا جس پرصدرجنرل سیکرٹری ایم ڈی اے ایمپلائز یونین نے احتجاجی جلسہ ختم کردیا۔ قبل ازیں گزشتہ روز ایمپلائز یونین سی بی اے ایم ڈی اے کی اپیل پرایم ڈی اے کے ملازمین نے بازوں پرسیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاجی کیمپ میں شرکت اوراے ڈی جی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔