جنوبی پنجاب میں بجلی کا بحران تھم نہ سکا، ہر دو گھنٹے بعد لوڈ شیڈنگ سے شہریوں کا جینا محال، کاروبار زندگی معطل

جنوبی پنجاب میں بجلی کا بحران تھم نہ سکا، ہر دو گھنٹے بعد لوڈ شیڈنگ سے شہریوں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان،عبدالحکیم،میلسی،گڑھاموڑ،گڑھ مہاراجہ ، حاصل پور(سٹاف رپورٹر،نمائندگان)ملتان( سٹاف رپورٹر)ملتان سمیت میپکو ریجن میں بجلی کا بد ترین بحران جاری ہے‘ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ18گھنٹے سے زائد ہونے کے باعث عوام اذیت میں مبتلا ہیں ‘ ٹرپنگ اور کم وولٹیج کے مسئلے پر بھی تاحال قابو پایا نہیں جا سکا‘خصوصاً بچوں اور مریضوں کی حالت غیر ہو جاتی ہے‘ انٹر میڈیٹ کے امتحانی سنٹرز میں بجلی کی بندش کے باعث شدید گرمی سے بیشتر طلبا وطالبات کے بے ہوش ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔شاہ رکن عالم کالونی میں لہر دوگھنٹے بعد 1گھنٹہ کی بجلی بند کی گئی جسکے باعث مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔عبدالحکیم سے نمائندہ پاکستان کے مطابق عبدالحکیم میں فنی خرابی کی وجہ سے صبح ۸ بجے کے قریب سٹی فیڈر کی بجلی بند ہوگئی ، گرڈ اسٹیشن والوں نے تین چار دفعہ سوئچ لگایا مگر بجلی چالو نہ ہوسکی پھر گرڈ اسٹیشن کے فیڈروں پر فنی نقص کی تلاش کے لئے پارٹیا ں روانہ کی، جو فنی نقص تلاش کرنے کی بجائے کچھ ہوٹلوں پر بیٹھ کر چائے پینے لگ گئے بار بار فون آنے پر ایک دیہا ت کا فیڈر کاٹ کر سٹی فیڈر کی بجلی بحال کی گئی جب ڈی لگائی گئی تو لوڈ زیادہ ہونے کی وجہ سے میں لائن کی ڈی جل گئی اور بجلی پھر بند ہو گئی ، پھر ایک گھنٹہ بعد بجلی دوبارہ بند ہو گئی اور ساری دوپہر سخت گرمی میں لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ دیہی فیڈر کی بجلی شام تک چالو نہیں ہوسکی ۔وہاڑی سے بیورو رپورٹ،نامہ نگار کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی واپڈا حکام نے بھی بجلی کی طویل غیر اعلا نیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ کرکے صارفین کوذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ، جس سے صارفین کی پریشانی اور مشکلات میں دن بدن اضافہ ہونے لگا تاجروں کے کا روبار بری طرح متا ثر ہو نے لگے بجلی سے چلنے والے تجارتی اداروں کے مزدور دیہاڑی دار طبقہ اور کاریگر الیکٹریشن وغیرہ سارا دن فارغ بیٹھ کر شام کے وقت خالی ہاتھ گھروں کوجانے پر مجبور ہیں جس پر عوامی وسماجی اور شہری حلقوں اسرار احمد، خورشید احمد ، محمد اشرف، مسعود احمد ، اجمل علی ، صدام حسین ، مختار علی ، ناصر علی ، واجد چدھڑ ودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فی الفور ختم کیا جا ئے۔میلسی سے نمائندہ پاکستان کے مطابق گرمی کی شدت نے شہریوں کونڈھال کردیابازاروں کی رونق ختم گرمی کی وجہ سے گیسٹروچکن پاکس اورموسمی بخارجنم لے رہے ہیں ۔بجلی کی لوڈشیڈنگ نے بھی عوام کوپریشان کردیا۔گڑھا موڑ سے سپیشل رپورٹر کے مطابق گڑھا موڑ کے نواحی گاؤں بستی صدیق آباد میں لگے ہوئے اکلوتے ٹرانسفارمرکی تینوں ڈی گزشتہ دنوں سے پُر اسرار طور پر غائب ہو گئیں جس پر گڑھا موڑ کے واپڈا اہلکاروں نے عام تار کے عارضی جوڑ لگا کر بستی صدیق آباد کی بجلی بحال کر رکھی لیکن سپارکنگ کی وجہ سے عارضی جوڑ دن میں کئی مرتبہ جل جاتے ہیں جس کی وجہ سے بجلی کے شدید جھٹکے لگتے ہیں اور صارفین کا لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل چکا ہے ایل ایس اور لائن مین کے کان پر جوں تک نہ رینگی ہے بستی صدیق آباد کے صارفین دن مین کئی کئی گھنٹے بجلی کے بغیر گرمی میں وقت گزارنے پر مجبور ہیں صارفین بدر منیر،محمد امین،حاجی سردار،محمد سلیم،محمد فیصل،منور علی،رشید حیدر،رانا محمد اکرام شاہد،رانا محمد زبیر،صدام شاہ،محمد فرحان،ظفر آرائیں اور دیگر نے چیف ایگزیکٹو واپڈا ملتان سے فوری طور پر اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ۔گڑھ مہاراجہ سے نامہ نگار کے مطابق گزشتہ دنوں سے گڑھ مہاراجہ اور گروونواح کے علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈ نگ شروع ہوگئی جس کے باعث شہریوں کا برا حال ہو گیا شدید گرمی میں لوگ پانی اور برف بھی نایاب ہوگئی فسیکو گڑھ مہاراجہ نے دورانیہ بارہ سے پندرہ گھنٹے تک کر دیا اور وولٹیج بھی کم آرہے ہیں جس سے کاروبار اور زندگی مفلوج ہو چکی گڑھ مہاراجہ کے شہریوں میں ڈاکٹر محمد شفیق،حاجی غلام شبیر،نعیم اظہر،ملک عرفان حیدر،وقاص میو اور دیگر چیف آفیسر فیسکو سے فوری نوٹس لیکر ماہ رمضان سے قبل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے اور دورانیہ کم کرنے کا مطالبہ کیا ۔حاصل پور سے نمائندہ خصوصی کے مطابق حاصل پور میں شدید گر می کے دوران واپڈا کی جانب سے غیر ا علا نیہ لوڈ شیڈ نگ کا سلسلہ جاری ہے ۔مختار آ باد سب ڈو یثرن میں پندرہ گھنٹے تک غیر اعلانیہ لوڈ شیڈ نگ ہونے سے عوام کو شدید پر یشانی کا سا منا کر نا پٹر رہا ہے ۔گھروں اور مسجد وں میں پانی نا یاب ہو گیا۔جبکہ طو یل لوڈ شیڈ نگ کی وجہ سے خواتین اور بچوں کا برا حال ہو جاتاہے ۔شدید گر می میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈ نگ پر شہر یوں نے شدید احتجاج کیا ۔معززین علاقہ رانا حسن خاں ۔شوکت علی ۔جاوید خاں نے حکومت وقت سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔