3بہنیں حادثے کی نذر، کرنٹ اور گرمی سے 4ہلاکتیں، بچی نہر میں ڈوب گئی، بزرگ ٹرین تلے کچلا گیا
سمہ سٹہ،خانقاہ شریف،جتوئی،وہاڑی،سرائے سدھو،ہارون آباد،خانیوال،بارہ میل،بٹہ کوٹ،نواں شہر(نمائندگان)موٹر سائیکل رکشہ الٹنے سے3سگی بہنیں موقع پر جاں بحق ہوگئیں۔تین سالہ بچی نہر میں ڈوب کر چل بسی۔3افراد کرنٹ لگنے سے دم توڑ گئے۔60سالہ شخص ٹرین کی زد میں آکر اللہ پیارا ہوگیا۔نوجوان گرمی کی شدت برداشت نہ کرتے ہوئے زندگی سے محروم ہوگیا۔سمہ سٹہ اور خانقاہ شریف سے نمائندہ پاکستان،سٹی رپورٹر کے مطابق بھکر کے رہائشی پکھی واس محمد بو ٹا کی بیوی شمشاد بی بی روٹھ کر اسلامی کالونی بہاولپور بھائیوں کے پاس ریائش پذیر تھی ۔محمد بو ٹا اپنے بیٹے واجد کو زبر دستی اٹھا کر مو ٹر سائیکل رہڑی پر کو ٹ سمابہ لے جا رہا تھا ۔شمشاد بی بی کے بھائی شیرا ،نواز ،منظور اں بی بی اور شمشاد بی بی موٹر سائیکل رہڑی پر اس کا پیچھا کر رہے تھے جب صبح چار بجے خانقاہ شریف بائی پاس نزد فیضان مدینہ پہنچے تو تیز رفتاری کی وجہ سے رکشہ الٹ گیا اور روڈ کی ڈیوائڈر دیوار سے جا ٹکرایا جس کی وجہ سے تین سگی بہنیں کاحل عمر پانچ سال ثانیہ عمر چار سال نگینہ عمر تین سال موقع پر جانبحق ہو گئییں جبکہ منظور اں بی بی شدید زخمی ہو گئی 1122 نے بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال پینچایا اطلاع پر پولیس تھانہ سمہ سٹہ ایس ایچ او سجاد سندھو موقع پر پہنچ گیا محمد بوٹا کو گرفتا ر کر لیا گیااور نعشوں کو آر ایچ سی سمہ سٹہ بھیج دیا اور قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ۔جتوئی سے نامہ نگار کے مطابق تحصیل جتوئی موضع چھینہ ملانہ پُل چڑی والا پر اقرا ء بی بی ولد محمد دلشاد گھر سے باہر نکلی اور راستہ میں نہر پر گئی پھرنہر میں ڈوبنے کی وجہ سے واپس نہ آئی ۔ کافی دیر تک تلاش جاری رہی لیکن لاش نہ ملی تو کچھ دیر بعد نہر میں بچی خود بخود تیرتی نظر آئی ۔لاش گھر میں لے کے گئی تو گھر میں کہرام مچ گیا ۔ وہاڑی سے بیورو رپورٹ کے مطابق چک 65 ڈبلیو بی کا رہائشی 18سالہ محمد آصف ولد محمد سعید بارہویں کلاس کا طالب علم تھا باپ فوت ہونے اور غربت کی وجہ سے پارٹ ٹائم بطور الیکٹریشن کا کام بھی کرتا تھا محمد آصف لالہ زار کالونی میں گھر میں واٹر پمپ مرمت کر رہا تھا کہ اچانک کرنٹ لگنے کی وجہ سے شدید متاثر ہو گیا جس کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکامحمد آصف کی نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا ۔سرائے سدھو سے نمائندہ خصوصی کے مطابق موضع چوپڑہٹہ کی نواحی نئی بستی اللہ داد میں چوہدری نصیر احمد نے کنٹرول شید پولٹری فارم بنا رکھا ہے جہاں ایک نوجوان اللہ دتہ ملازم رکھا ہوا تھا گزشتہ روز وہ اپنے کام میں مصروف تھا کہ اچانک سرکٹ شارٹ ہونے سے اسے بجلی کا کرنٹ لگا جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ ہارون آباد سے نامہ نگار کے مطابق گودی قمر پورہ کے قریب ایک کارورکشاپ میں پیپلزکالونی کا رہائشی 19سالہ گلفام کام میں مصروف تھا اور سائے کے لیے چھپر لگا رہے تھے کہ لوہے کا سٹینڈ اوپر سے گزرنے والی بجلی کی تاروں کو چھو گیا جس کی وجہ سے سٹینڈ اور چھپر میں کرنٹ آگیا جیسے ہی گلفام نے سٹینڈ کو چھوا تو بجلی کے زوردار جھٹکے نے گلفام کو مخالف سمت میں دھکیل دیا جس کے باعث گلفام موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔خانیوال سے بیورو نیوز اور نمائندہ پاکستان کے مطابق شام کوٹ کے علاقہ شکار پور میں ریلوے لائن کراس کرتے ہوئے 60 سالہ شخص ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہوگیا۔بارہ میل ،بٹہ کوٹ اور نواں شہر سے نمائندگان کے مطابق گزشتہ شام کبیروالا کے نواحی کھو ہ نو ناں والا کا رہا ئشی مقامی سیاسی ، سما جی کارکن را نا شفیق احمد عرف شاکا نون گر می کی شدت نہ بر داشت کرتے ہوئے بغیر کسی طبی امداد کے حصول کے اپنے خالق حقیقی سے جا ملا ،جب کہ شدید گر می سے متاثرہ نواحی چاہ تھرا جاں والا کے رہا ئشی محمد رفیق پنیار اور فخر حسین کو فوری نواحی نجی کلینکوں میں داخل کر دیا گیا جہاں انکی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔