وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر نادرا نے سمارٹ کارڈ کی فیس 1500 کی بجائے 400 روپے کر دی

وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر نادرا نے سمارٹ کارڈ کی فیس 1500 کی بجائے 400 روپے کر ...

اسلام آباد(کرائم رپورٹر) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پر نادرا نے سمارٹ کارڈ کی فیس 1500 کی بجائے 400 روپے کر دی ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ کی ہدایت پر نادرا نے سمارٹ کارڈ کی فیس میں واضح کمی کر دی ہے۔ سمارٹ کارڈ کے حصول کیلئے اب 1500 روپے کی بجائے 400 روپے فیس وصول کی جائے گی۔ ارجنٹ شناختی کارڈ کی فیس 800 روپے جبکہ ایگزیکٹو سمارٹ کارڈ 1600 روپے میں حاصل کیا جا سکے گا۔

مزید : ملتان صفحہ اول