پی ایس 117،دوپہر تک ایک بھی ووٹ کاسٹ نہیں کیا گیا

پی ایس 117،دوپہر تک ایک بھی ووٹ کاسٹ نہیں کیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 117میں بعض پولنگ اسٹیشن میں دوپہر تک ایک بھی ووٹ کاسٹ نہیں کیا گیا جن میں پٹیل پاڑہ کے پولنگ اسٹیشن گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکو ل میں پہلا ووٹ دوپہر 12بجے کے بعد کاسٹ ہوا جبکہ اس پولنگ اسٹیشن پر سیکورٹی اہلکاروں نے میڈیا کے نمائندوں کو قومی شناختی کارڈ کے بغیر پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے سے روک دیا۔

مزید : کراچی صفحہ اول