کمشنر کراچی سید آصف حیدر شاہ کو عہدے سے ہٹا دیاگیا

کمشنر کراچی سید آصف حیدر شاہ کو عہدے سے ہٹا دیاگیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کمشنر کراچی سید آصف حیدر شاہ کو عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی بنادیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی سید آصف حیدر شاہ کو عہدے سے ہٹا کر اعجاز احمد خان کو کمشنر کراچی تعینات کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق کمشنر کراچی کو ایک وزیر سے اختلاف پر عہدے سے ہٹایا گیا ہے ۔سڑکوں کی استرکاری کے لیے ڈیرھ ارب روپے جاری کیے گئے تھے ۔صوبائی وزیر چاہتے تھے کہ ڈیڑھ ارب روپے وہ استعمال کریں جبکہ آصف حیدر شاہ نے رقم استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا ۔سابق کمشنر کراچی آصف حیدر شاہ کو او ایس ڈی بنادیا گیا ہے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول