شانگلہ میں آندھی وطوفان ،موسلادھار بارش

شانگلہ میں آندھی وطوفان ،موسلادھار بارش

  

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ اور گرد ونواح میں آندھی طوفان اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ،موسم خوشگوار، طوفان سے بالائی علاقوں میں مکانات کے چھت اڑ گئے، درخت اکھڑ گئے، گھروں کے چار دیواریوں کو نقصان پہنچا، موسلادھار بارش اورطوفان سے کھڑی فصلوں کو نقصان، بجلی اور مواصلات کا نظام بھی متاثر۔ شانگلہ کی سیاحتی مقامات یخ تنگی۔شہیدی سر۔شانگلہ ٹاپ۔جابہ میں آندھی ظوفان کیساتھ سرد ہوائیں۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے شام شانگلہ اور گرد و نواح میں تیز آندھی اورگن گرج کے ساتھ موسلادھار بارش شروع ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے ،رات کو تیز ہواؤں اور گرج چمک نے بجلی کے نظام کو متاثر کیا، موسلادھار بارش اور آندھی طوفان اور سرد ہواؤں سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے شانگلہ کے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کا رش بڑھ گیا ہے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -