امریکی پروفیسر کو قتل کرنے والا بھارتی شہری نکلا ،خاتون کے قتل کا اعتراف بھی کیا : امریکی پولیس

امریکی پروفیسر کو قتل کرنے والا بھارتی شہری نکلا ،خاتون کے قتل کا اعتراف بھی ...
امریکی پروفیسر کو قتل کرنے والا بھارتی شہری نکلا ،خاتون کے قتل کا اعتراف بھی کیا : امریکی پولیس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکہ میں پروفیسر کو قتل کرنے والا بھارتی شہری نکلا ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیلفورنیا یونیورسٹی کے پروفیسر ولیم کلگ کو قتل کرنے والے ملزم کا تعلق بھارت سے ہے جس نے کمپیوٹر پاس ورڈ چرانے کے الزام میں فائرنگ کر کے پروفیسر کو قتل کردیا تھا ۔
لاس ایجنلس پولیس کا کہنا ہے کہ بھارتی شہری کا نام مانک سرکار ہے جس نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ اس نے منی سوٹا کے علاقے میں ایک خاتون کو بھی قتل کیا تھا جبکہ مانک سرکار کے قبضے سے ہٹ لسٹ بھی برآمد ہوئی ہے جس کے مطابق ملزم ایک اور پروفیسر کو بھی قتل کرنا چاہتا تھا ۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ مانک سرکار کا تعلق بھارتی ریاست مغربی بنگال سے ہے جس کیلفورنیا یونیورسٹی میں فائرنگ کر کے پروفیسر کو قتل کیا تھا تاہم اس کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا تھا اورا س سے تفتیش جاری تھی جس میں اس نے اعتراف جر م کیا ۔