ملتان : ریلو ے روڈ پر موٹر سائیکل ٹکرانے سے پولیس اہلکار نے تشدد کر کے شہری کو زخمی کر دیا
ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) ملتان ریلوے روڈ پر ایک شہری اور پولیس اہلکار کی موٹر سائیکل میں تصادم ہوا جس کے بعد پولیس اہلکار نے شہری کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ریلوے روڈ پر موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکار تیز رفتار ی کے باعث شہری کی موٹر سائیکل سے جا ٹکرایا جس کے بعد پولیس اہلکار نے شہری امجد کی سر عام پٹائی کر دی جس سے وہ زخمی وہ گیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہری اپنی والدہ کیساتھ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ مخالف سمت سے پولیس اہلکار کی موٹر سائیکل سے جا ٹکرایا جس کے باعث خاتون بھی سڑک پر گر کر زخمی ہو گئی تاہم واقعے کے بعد باوردی پولیس اہلکار نے امجد کو گالیاں دیں اور تھپڑوں اور مکوں کی بارش کر دی جس سے وہ زخمی ہو گیا ۔
جھگڑے کو دیکھ کر دیگر افراد بھی جمع ہو گئے اور موبائل پر تصاویر بناتے رہے مگر اس کے باوجود باوردی پولیس اہلکار شہری پر تشدد کر تا رہا تاہم بعد میں لوگوں نے پولیس اہلکار کی منت سماجت کرکے بیچ بچاﺅ کرادیا ۔