رینجرز نے کراچی سے سیاسی جماعت کے 4ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں سے 4ٹارگٹ کلر ز کو گرفتار کرلیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رینجرز نے کراچی کے علاقے شاہ فیصل ، لیاقت آباد اور ملیر میں کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے 4ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیاجن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے ۔
رینجرز ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزما ن کا تعلق سیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے ہے جنہیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان سے مختلف حوالوں سے تفتیش کی جا رہی ہے ۔