ایان علی کیس: کسٹم انسپکٹر کے وکیل کا سٹینو گرافر قاتلانہ حملہ میں زخمی

ایان علی کیس: کسٹم انسپکٹر کے وکیل کا سٹینو گرافر قاتلانہ حملہ میں زخمی
ایان علی کیس: کسٹم انسپکٹر کے وکیل کا سٹینو گرافر قاتلانہ حملہ میں زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ویب ڈیسک) ایان علی کیس میں قتل ہونے والے کسٹم انسپکٹر کا مقدمہ لڑنے والے وکیل کا سٹینو گرافر قاتلانہ حملہ میں شدید زخمی ہوگیا ہے، جس کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماڈل گرل ایان علی منی لانڈرنگ کیس کے دوران کسٹم کے ایک انسپکٹر اعجاز چوہدری کو ڈکیتی کی واردات میں قتل کردیا گیا تھا، مقتول کے مقدمے میں پیروی کرنے والے وکیل راجہ حسیب کے سٹینو گرافر کو تھانہ گنج منڈی کے علاقے چار نمبر چونگی کے قریب نامعلوم افراد نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کردیا، جس کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت کے بارے میں ڈاکٹروں کا موقف معلوم نہیں ہوسکا۔ 

مزید :

راولپنڈی -