والٹن ائیرپورٹ پر تربیتی طیارہ گر گیا، پائلٹ و معاون پائلٹ محفوظ

والٹن ائیرپورٹ پر تربیتی طیارہ گر گیا، پائلٹ و معاون پائلٹ محفوظ
والٹن ائیرپورٹ پر تربیتی طیارہ گر گیا، پائلٹ و معاون پائلٹ محفوظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) والٹن ائیرپورٹ پر تربیتی طیارہ گر گیا تاہم اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق والٹن ائیرپورٹ پر تربیتی طیارہ اپنی پرواز مکمل کر کے واپس آیا تو لینڈنگ کے دوران توازن بگڑنے کے باعث رن وے پر گر گیا۔ حادثے کے نتیجے میں طیارے میں سوار پائلٹ اور معاون پائلٹ کو معمولی خراشیں آئیں جس پر انہیں طبی امداد دے دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی والٹن ائیرپورٹ پر ایک تربیتی طیارہ گر گیا تھا جس کے نتیجے میں اس میں سوار خاتون پائلٹ ہلاک ہو گئی تھیں۔

مزید :

لاہور -