عوام کو سستے داموں اشیاءکی فراہمی کیلئے تاریخی رمضان پیکج دیا جا رہا ہے: شہباز شریف
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کی سستے داموں اشیاءکی فراہمی کیلئے تاریخی رمضان پیکج دیا جا رہا ہے اور اشیاءخوردونوش کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران صوبے بھر میں 300سے زائد رمضان بازار قائم کئے جا رہے ہیں جہاں عوام کو 10کلو آٹے کا تھیلہ290 روپے میں فروخت کیا جائے گا ۔اس کے علاوہ رمضا ن المبارک کے دوران 2ہزار سے زائد دستر خوان بھی لگائے جائیں گے ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اوپن مارکیٹ میں 10کلو آٹے کا تھیلہ 310اور 20کلو کا 620روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے تاہم رمضان بازاروں میں اشیاءمارکیٹ کے مقابلے سستے داموں ملیں گی ۔